کسٹم اتھارٹی نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر ملزم سے 60 ہزار یورو برآمد کر لیے گئے۔ ملزم نجی پرواز کے ذریعے دبئی کرنسی اسمگل کرنا چاہتا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے نیٹ ورک میں موجود ملزمان پہلے بھی کرنسی اسمگلنگ کی وارداتوں میں مطلوب رہے ہیں۔محکمہ کسٹم نے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
کسٹم حکام کے مطابق اداروں کو اس نیٹ ورک کی پہلے سے تلاش تھی یہی وجہ ہے کہ ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے ۔
کسٹم ٹیم نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔