LIVE

امریکا: پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کی ارکان کانگریس سے ملاقات

راجہ زاہد اختر خانزادہ
May 22, 2017
 

امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے ارکان کانگریس سے ملاقات کی ہے جس کے دوران پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر گفتگو ہوئی ہے۔

ہیوسٹن میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری سے ملاقات کرنے والوں میں رکن کانگریس ایلگرین، ببیٹو اورورک اور شیلا جیکسن شامل ہیں۔

اس موقع پر رکن کانگریس ایلگرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی امریکا میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے کردار ادا کروں گا۔

بیٹو اورورک کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف بےشمار قربانیاں دی ہیں۔

پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے انتہا پسندی اور دہشت گردوں کو شکست دی،فاٹا اور قبائلی علاقوں سے عدم برداشت کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے لاتعداد جانوں کا نذرانہ دیا، پاکستانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔

اعزازچوہدری کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی اور معاشی صورتحال میں قابل ذکر تبدیلی رونما ہوئی، معاشی میدان میں سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

پاکستانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی امریکن دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔