LIVE

ملکہ برطانیہ ،شہزادہ فلپ اور کیٹ کا فلاور شو کا دورہ

ویب ڈیسک
May 23, 2017
 

ملکہ برطانیہ ،شہزادہ فلپ اور کیٹ میڈلٹن نے چیلسی فلاور شو میں پہنچ کر رونقیں بڑھا دیں۔

برطانیہ میں ہر سال منعقد ہونے والے شاہی باغبانی کے شاندار میلے چیلسی فلاور شو کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

اس سالانہ پھولوں کی میلے کی رونقیں اس وقت دوگنی ہو گئیں جب ملکہ برطانیہ الزبیتھ ، پرنس فلپ اورکیٹ میڈلٹن نے فلاور شو کا دورہ کیا۔

ملکہ برطانیہ نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ فلاور شو میں شرکت کرتے ہوئے مختلف اقسام کے پھول دیکھے اور انتظامیہ کی محنت کونہ صرف سراہابلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔

یہ شاندار فلاور شو عوام کیلئے باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے جو اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ27مئی تک جاری رہے گا۔