LIVE

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 30 ہزار کلو زہریلا شہد پکڑا گیا

ویب ڈیسک
May 23, 2017
 

ذیشان بخش
ہر چیزجعلی ہے، ہر چیز میں ملاوٹ ہے، لوگوں کو شہد کےنام پر بھی زہر کھلایا جانے لگا۔

لاہور کےعلاقےمناواں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےجعلی شہد پکڑا، وہ بھی ایک 2یا 100 کلو نہیں بلکہ 30ہزار کلو سےزائد۔

یہ شہد مکھیاں تیار نہیں کرتی تھیں،بلکہ پلانٹ میں تیارہورہا تھااوراس میںانتہائی مضرصحت مصنوعی رنگ ڈالے جا رہے تھے،جو کینسر کا سبب بنتےہیں۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے بتایا کہ الصفا ہربل نامی شہد بنانے کی انڈسٹری میں چینی کے شیرے، تھوڑے سے فارمی شہد اور مصنوعی رنگوں کو پلانٹ میں مکس کرکےبوتلوں میں پیک کردیاجاتا تھا اور نام دیاجاتاتھااصلی خالص شہدکا۔

ٹیم نے پیداواری یونٹ اور وئیر ہاؤس سیل کرکے 30 ہزار کلو سے زائد تیار شہد قبضے میں لے لیا،تاہم اس دوران ملازمین اور مالکان فرار ہو گئے۔

ایک اور کارروائی میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گلبرگ کےعلاقے میں چپس میں مکھیاں پائے جانے پر ایک کیفے بھی سیل کر دیا۔