LIVE

ایم کیو ایم لندن کے 2 کارکنوں کا 7 روزہ تفتیشی ریمانڈ

ویب ڈیسک
May 24, 2017
 

متحدہ قومی موومنٹ لندن کے دو کارکنوں کو حیدر آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 7روزہ تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایم کیو ایم لند ن سے وابستہ 2 کارکنان کو حیدر آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان محسن اور معید کو 7روز کے تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ملزمان کے خلاف ریاست مخالف نعرے بازی اور دہشت پھیلانے کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔