LIVE

انٹرمیڈیٹ امتحانات کے بائیکاٹ کااعلان، طلبہ پریشان

ویب ڈیسک
May 26, 2017
 

سندھ پروفیسر لیکچرار ایسوسی ایشن نے انٹرکے امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، کراچی میں انٹر آرٹس گروپ کے ہونے والے پیپر آج ہوں گے یا نہیں،طلبہ کی پریشانی بڑھ گئی ہیں۔

کراچی میں آج سے انٹر کے امتحانات کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہورہاہے تاہم اساتذہ کی نمائندہ تنظیم سپلا کے بائیکاٹ کے باعث امتحانات کاانعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔

اساتذہ کی نمائندہ تنظیم کے عہدیداران کے مطابق اساتذہ آج امتحانی مراکز میں ڈیوٹی نہیں دیں گےاور سینٹر کنٹرول آفیسرز بورڈ سے پرچہ امتحانی مراکز تک نہیں پہنچائیں گے۔

دوسری جانب چیئرمین انٹر بورڈ نے امتحانات سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے آج پرچہ دینے والے طلبہ پریشان ہیں۔