LIVE

چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک
May 26, 2017
 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کا چاند 25 مئی کی رات پونے ایک بجے پیدا ہو چکا ہے، عمر کم ہونے کے باعث رمضان کا چاند آج دکھائی دیئے جانے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پہلا روزہ اتوار 28 مئی کو متوقع ہے تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج غروب ہونے کے بعد چاند زیادہ سے زیادہ 42 منٹ افق پر رہے گا، بلوچستان کے علاقے جیوانی میں چاند زیادہ سے زیادہ دیر تک افق پر ہو گا۔

محکمہ موسمیات رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی سائنسی پوزیشن سے آگاہ کرے گا۔