LIVE

موجودہ حکومت آج اپنا آخری بجٹ پیش کر رہی ہے، شاہ محمود

ویب ڈیسک
May 26, 2017
 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت آج اپنا آخری بجٹ پیش کر رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج حکومت عوام کو سبز باغ دکھانے کا ہر حربہ استعمال کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ڈی چوک پر کسانوں پر تشدد کیا گیا، اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں، کسان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کسانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔