LIVE

بجلی کی بندش کے بعد کراچی کے پمپنگ اسٹیشن بند ہوگئے

ویب ڈیسک
May 28, 2017
 

کراچی میں بجلی کی بندش کے بعد شہر بھر کے پمپنگ اسٹیشن بند ہوگئے جس سے پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

واٹربورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہر بھر کے پمپنگ اسٹیشن مکمل طورپر بندہیں اور پیپری، حب اور نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پرپمپنگ معطل ہے۔

ترجمان واٹربورڈ نے بتایاکہ پمپنگ نہ ہونےکی وجہ سے صبح شہرکےبیشترعلاقوں میں پانی مہیا نہیں کیا جاسکے گا۔