LIVE

مقبوضہ کشمیر: سبزر احمد بٹ کی شہادت ، 2 روزہ ہڑتال

ویب ڈیسک
May 28, 2017
 

برہان وانی کے ساتھی اور حریت پسند سبزر احمد بٹ کی ہلاکت کے خلاف حریت رہنما ؤں کی اپیل پر آج سے وادی میں دو روزہ ہڑتال کی جارہی ہے ،دو روز بعد سبزر احمد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ترال تک مارچ بھی کیا جائے گا۔

حریت پسند سبزر احمد بٹ کی ہلاکت پرمقبوضہ وادی میں احتجاجاً آج مکمل ہڑتال ہے،تمام دکانیں،کاروباری مراکز بند اور سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے۔

احتجاج سے خوفزدہ قابض بھارتی انتظامیہ نے سری نگر سمیت کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے، جب کہ حرہت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا ۔

وادی میں گزشتہ روز سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔