حکومت نےمشترکہ تحقیقاتی کمیٹی پر اعتراضات کی سپریم کورٹ میں سماعت سے قبل وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے طلبی پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےجیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جے آئی ٹی کا معاملہ زیر سماعت ہے ،ایک دن انتظار کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حسین نواز کو جے آئی ٹی نے ایک دن قبل بلالیا ہے،ہم یہ تاثر دینا نہیں چاہتے کہ اعتراض کا مقصد جواب دہی سے بچنا ہے ۔
ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ جے آئی ٹی تو عمران خان پر بھی بنی ہے مگر وہ تو کبھی اس کے سامنے پیش نہیں ہوتے۔
ان کا کہناتھاکہ ہم جے آئی ٹی کے سامنے کھڑے ہیں آئینی اداروں کااحترام کرتےہیں ، عمران خان پر بھی ایسا کریں۔