LIVE

زکوۃ کٹوتی : بینکوں میں آج پبلک ڈیلنگ بند رہے گی

ویب ڈیسک
May 29, 2017
 

زکوۃ کٹوتی کے لئے ملک بھر کے تمام بینک آج پبلک ڈیلنگ کے لئے بند رہیں گے۔

ہرسال یکم رمضان کو پی ایل ایس کھاتوں سے زکوٰۃ کی کٹوتی کے لئے بینک پبلک ڈیلنگ کے لئے بند رکھے جاتے ہیں۔

اس سال یکم رمضان اتوار کے روز تھا اس لئے زکوۃ کٹوتی آج کی جارہی ہے اور تمام بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی ۔

رواں سال وزارت مذہبی امور نے زکوٰۃ کا نصاب 38 ہزار 406 روپے مقرر کیا ہے۔