LIVE

این ایف سی کے بغیر بجٹ ،آئین کی خلاف ورزی ہے،اسفندیار

ویب ڈیسک
May 29, 2017
 

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ این ایف سی کے بغیر بجٹ پیش کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

اسفندیار ولی نے ایک بیان میں کہا کہ جمہوری دور میں آٹھواں این ایف سی ایوارڈ زیر التوا ہے جو سوالیہ نشان بن گیا ہے، صوبے بھکاری بنا دیے گئے ہیں۔

صوبہ خیبر پختوانخوا نا اہل حکومت کی وجہ سے کھنڈر بن چکا ہے، پی ایس ڈی پی میںکوئی بڑا پراجیکٹ لینے میںصوبائی حکومت کامیاب نہیں ہوسکی۔

اسفند یار ولی نے کہا کہ بجٹ میں نئی صنعتوں اور منڈا ڈیم کے لیے رقم مختص نہیں کی گئی ۔