LIVE

قطر اسپتال سے اغوا کی گئی نومولود بچی جناح سے بازیاب

طلحہ ہاشمی
June 02, 2017
 

کراچی کے قطر اسپتال سے اغوا کی گئی نومولود بچی کو جناح اسپتال سے بازیاب کرالیا گیا۔

ایس پی اورنگی ٹاؤن کے مطابق بچی کو قطر اسپتال سے نائلہ نامی ملزمہ نے اغوا کیا،جسے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس پی اورنگی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمہ کی نشاندہی پرجناح اسپتال سے بچی بازیاب کرالی گئی ہے،ملزمہ نے بچی کو اغوا کر کے فیضان نامی شخص اور اس کی اہلیہ کو دیا تھا۔