پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن کو آؤٹ کرکے اپنے والد کی خواہش پوری کردی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن 33 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر سرفراز کو کیچ تھما بیٹھے اور اسی کے ساتھ ہی حسن علی نے مورگن کو آؤٹ کرنے کی اپنے والد کی خواہش بھی پوری کرڈالی۔
پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کے والد نے آئی سی سی چیمئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حسن انگلینڈ کے کپتان مورگن کو آؤٹ کرے گا۔
حسن علی کی جانب سے مورگن کی وکٹ گرانے پر ان کے والد عبدالعزیز نے جیو نیوز کیساتھ مٹھائی بانٹنے کا وعدہ بھی کر رکھا ہے۔