LIVE

پاکستان کی عوام کےلیے آج تاریخی دن ہے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک
June 15, 2017
 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کےلیے آج تاریخی دن ہے،پاناما کیس منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے ۔

رہنماپاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا ان کو رلاؤں گا ،آج رونے کے دن آگئے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود پیش نہیں ہوئے،جے آئی ٹی کے حکم پر پیش ہوئے، نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے بحیثیت ملزم پیش ہوئے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نوا زشریف بتائیں 1993 میں نیسکول ،نیلسن کیسے بنائیں؟ اپارٹمنٹس بچوں کے نام کیسے منتقل ہوئے؟ 18 سال کی عمر میں حسن ،حسین ارب پتی کیسے ہوگئے؟ شریف فیملی کے 46افراد کے نام پیسا کیسے واپس آیا؟