LIVE

ہنگری کے چڑیا گھر میں ننھے سائبیرین ٹائیگر کی اینٹری

ویب ڈیسک
June 15, 2017
 

ہنگری میں نایاب نسل کے ننھے سائبیرین ٹائیگرکی اینٹری سے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھ گئیں۔

ہنگری کے شہر ڈیبریسن کے چڑیا گھر میں ان دنوں نایاب نسل سے تعلق رکھنے والے ننھے ٹائیگر کی آمد نے رونقیں بڑھادی ہیں۔

چڑیا گھر کے ملازمین اس ننھے مہمان کی خوب آؤ بھگت میں مصروف ہیں اور اُس کے ناز نخرے بھی اْٹھائے جا رہے ہیں۔

سائبیرین نسل کا یہ ٹائیگر 7ہفتے پہلے پیدا ہوا تھا اور اسکا وزن تقریباً 5 کلو ہے۔