LIVE

منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور

ویب ڈیسک
June 16, 2017
 

اسٹیٹ بینک نے فنڈز فراہم کرکےمنی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کردی۔

اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق منی مارکیٹ سسٹم کو 1325 ارب روپے فراہم کئے گئے، سرمائے کی فراہمی سات روز ہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز خرید کر کی گئی ہے۔

خریدے گئے بلز اور بانڈز پر شرح سود 5 اعشاریہ 76 فیصد سالانہ طے پایا ہے۔