LIVE

اسلام آباد :کمسن گھریلو ملازم پر تشدد کا ایک اور واقعہ

ویب ڈیسک
June 17, 2017
 

وفاقی دارالحکومت میں کمسن گھریلو ملازم پر تشدد کا واقعہ ایک بار پھر سے سامنے آ گیا۔ 13 سالہ رمضان کو چوری کے الزام میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقے سیکٹر ایف ٹین کی رہائشی خاتون نے جمعہ کی شام 5 بجے ریسکیو 15 پر کال کی کہ ملازم نے چوری کی اسے گرفتار کیا جائے۔

پولیس جب موقع پر پہنچی تو متاثرہ بچے کی والدہ اور دو بھائی بھی گھر پر موجود تھے اور بچے کی آنکھ پر گہرے زخم کا نشان تھا، بچے کو تحویل میں لے کر میڈیکل کےلیے پمز اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کا سی ٹی اسکین اور ایکسرے کرایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائےگی۔