LIVE

چیمپئنز ٹرافی کا بہترین بولر بننا چاہتا ہوں، حسن علی

ویب ڈیسک
June 17, 2017
 

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کا بہترین بولر بننے کا خواب پورا کرنا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کھیلتے ہوئے ایک ٹارگٹ سیٹ کیا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی میں حریف بیٹسمینوں پر دھاک بٹھانے والے پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی کے لیے پُر عزم اور پُرامید ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ قوم دُعا کرے کہ وکٹ حاصل کرنے کے بعد سیلبریشن والا انداز بھارت کے خلاف چار پانچ مرتبہ دہرا سکوں ۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے بہترین بولر کو گولڈن بال کا اعزاز دیا جائے گا، جس کے لیے حسن علی بہت پُر امید ہیں۔