LIVE

رمضان کا آخری عشرہ ، کراچی میں بدستورلوڈشیڈنگ

TICKER
June 18, 2017
 

رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوچکا مگرلوڈشیڈنگ نے کراچی والوں کی جان نہیں چھوڑی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں لیاقت آباد ،بن قاسم ٹاؤن ، کیماڑی،گلشن اقبال ،گلستان جوہر، ملیر، لانڈھی، قائدآباد ، اورنگی، کورنگی اور ناظم آباد سمیت کئی علاقوں میں بجلی غائب ہونے کے باعث شہری پریشان رہے۔

اس کے علاوہ ابراہیم حیدری، نارتھ ناظم آباد،پاک کالونی ودیگر علاقوں میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقوں گارڈن ،سائٹ بی اور بلدیہ سعید آباد سے 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ادھرلاہور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔