LIVE

قاہرہ میں بم دھماکا، پولیس اہلکار ہلاک ، 4 زخمی

ویب ڈیسک
June 18, 2017
 

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میںدھماکے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔ مصری وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا قاہرہ کے مضافاتی علاقے میں سڑک کنارے ہوا۔

ایک علامیے کے مطابق ضلع المادی میں اوٹوسٹراڈ رروڈ پر ہونے والے بم دھماکے کا نشانہ ایک پولیس وین تھی جو پولیس افسران کے گروپ کو لے کر جارہی تھی۔ دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک پولیس اہلکارسمیت 4افرادزخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مصر جنوری 2011 سے کئی حملوں کے نشانہ بن چکا ہے۔اس وقت انقلاب کے دوران صدر حسنی مبارک کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔