LIVE

خدیجہ حملہ کیس، ملزم کی روزانہ سماعت رکوانے کی اپیل

ویب ڈیسک
June 19, 2017
 

قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کیس کی روزانہ سماعت رکوانے کیلئے ملزم نے ایک پھر ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

ملزم شاہ حسین نے اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے جس میں چیف جسٹس ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کے انتظامی نوٹس کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف ہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے انتظامی نوٹس لے کر مقدمے کی روزانہ سماعت کا حکم دیا، روزانہ سماعت سے ملزم کے حقوق صلب ہوں گے، استدعا ہے کہ عدالت روزانہ کی بنیاد پر مقدمے کی سماعت کا انتظامی نوٹس کالعدم قرار دینے کا حکم جاری کرے۔