LIVE

گوجرانوالہ میں آپ کا پیاردیکھنےآرہاہوں، حسن علی

ویب ڈیسک
June 19, 2017
 

لندن سےپاکستان روانگی سے قبل پاکستانی پیس بولر حسن علی کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔حسن علی نےجہاز میں بیٹھ کرجیونیوزکےذریعے اپنے چاہنےوالوں کےلئےپیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں حسن علی کہتے ہیں کہ کچھ ہی دیرمیں میراجہاز ٹیک آف کرنےجارہاہے اور گوجرانوالہ کے لوگوں میں آپ کا پیاردیکھنےآرہاہوں۔

حسن علی نے کہا کہ چیمپیئن بن کے اور پاکستان کی عزت بناکرآرہاہوں،جلد ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ حسن علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ٹورنامنٹ میں انہوں نے سب سے زیادہ 13وکٹیں حاصل کرکے گولڈن بال اور مین آف کا ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔