LIVE

لندن: پاکستان نے ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

ویب ڈیسک
June 20, 2017
 

لندن میں ہونے والی ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے،ٹورنامنٹ میں کینیڈا اور اسکاٹ لینڈ کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا ۔

کینیڈ ااور اسکاٹ لینڈ کا میچ برابر ہونے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچی۔

اس سے قبل لندن میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 3-1سے شکست دی تھی جو ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پہلی فتح تھی۔

جس کے بعد پاکستان کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا دارومدارآج اسکاٹ لینڈ اور کینیڈا کے درمیان ہونیوالے میچ پر تھا۔

کینیڈا کی جیت کی صورت میں پاکستان کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لیتا جبکہ اسکاٹ لینڈ کی کامیابی پر پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ایک ٹیم کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ کیا جانا تھا، تاہم دونوں ٹیموں کا میچ برابر ہونے کے باعث پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔