امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے عالمی یوم پناہ گزین پر دنیا بھر کےپناہ گزینوں کیلئے اظہار ہمدردی کیا لیکن شاید وہ پناہ گزینوں کے لیے اپنے ہی والد کا رویہ بھول گئیں۔
ایوانکا ٹرمپ نے عالمی یوم پناہ گزین کے موقع پر دنیا بھر کے پناہ گزینوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا خصوصی بیان شائع کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ دنیا میں امن قائم کر کے پناہ گزینوں کے اس بحران کو حل کیا جانا چاہئے تاہم وہ اس حقیقت کو بھول گئیں کہ خود ان کے اپنے والد صدر ٹرمپ نے شامی پناہ گزینوں سمیت دیگرمسلم ممالک کے پناہ گزینوں کے لیے امریکا کے دروازے بند کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔