LIVE

پہلی بار امریکا آنے پر 3 گھنٹے ایئرپورٹ پر روکا گیا، زین ملک

ویب ڈیسک
June 22, 2017
 

فائل فوٹو انڈیپینڈینٹ

برطانیہ کے معروف مسلمان گلوکار زین ملک کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ امریکا آنے پر انہیں 3گھنٹوں تک کے لیے ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا اور مسلسل تفتیش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

24 سالہ گلوکار زین ملک نے برطانوی اخبار ’ایوننگ اسٹینڈرڈ‘ کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب وہ پہلی بار امریکا گئے تھے حالانکہ وہ اس وقت ایک مشہور امریکی بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ کے ممبر تھے مگر اس کے باوجود بھی انہیں مسلمان ہونے کی بنا پر روک لیا گیا تھا اور گھنٹوں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

ان کا بتانا تھا کہ میرے ساتھ دوسری بار بھی ایسا ہی کیا گیا، تاہم زین ملک کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔