LIVE

کراچی: معتکفین کے موبائل چرانے والا گرفتار

ویب ڈیسک
June 22, 2017
 


کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اعتکاف میں بیٹھے افراد کےموبائل فون چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔

گلشن اقبال بلاک سات کی مسجد میں تین دن پہلے اعتکاف میں بیٹھے افراد کے موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو پولیس نےگلشن اقبال ضیا کالونی سے گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضے سے چوری کیا گیا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا، ملزم زبیر کی شناخت سی سی ٹی وی کی مدد سے کی گئی۔