LIVE

معصوم انسانوں کو نشانہ بنانا بدترین بزدلی ہے، نواز شریف

ویب ڈیسک
June 23, 2017
 

وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کےمقدس مہینے میں معصوم انسانوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کی بزدلی کی بدترین مثال ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم پرعزم ہوکر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں سنگین جرم میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کےلئےکوئی کسراٹھانہ رکھیں۔ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو ہرصورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجےکی بہترین طبی سہولیات فوری مہیاکی جائیں، وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سفاکانہ عمل میں ملوث دہشت گرد کسی طور قابل رحم نہیں ، انہیں ہر صورت انجام تک پہنچائیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے بتایا کہ دہشت گردی و انتہاپسندی کو جڑ سےاکھاڑ پھینکنے کے لیے پوری قوم پر عزم ہے۔