LIVE

جے آئی ٹی کا رحمان ملک سے مدد مانگنا قیامت کی نشانی ہے، رانا ثنا

ویب ڈیسک
June 23, 2017
 

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کا رحمان ملک سے کرپشن کے ثبوت کے لیے مدد مانگنا قیامت کی نشانی ہے۔

لاہورمیں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناءاللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کےاس اقدام پر پوری قوم کو استغفار کا ورد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ جے آئی ٹی اپنے ایسے عمل سے ملک کو کسی حادثے سے دوچار نہ کردے۔