LIVE

آئی سی سی کا پاکستان میں 3 ٹی 20 میچز کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
June 24, 2017
 

لندن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئی سی سی نے پاکستان میں 3 ٹی 20 میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ آئی سی سی اجلاس کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ لاہور میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

اہم بات یہ کہ ان میچز کو بین الاقوامی اسٹیٹس حاصل ہوگا۔ تاہم میچز کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔