LIVE

کراچی: آئل فیکٹری کی آگ پر قابو پالیا گیا

ویب ڈیسک
June 26, 2017
 

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں آئل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 5 فائر ٹینڈر نے آئل فیکٹری میں لگی آگ کو بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ، جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

حکام کے مطابق اس وقت فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے اور کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔