LIVE

لاسیتھ ملنگا پر چھ ماہ کی پابندی عائد

ویب ڈیسک
June 28, 2017
 

سری لنکان فاسٹ بولر کو وزیر کھیل پر تنقید مہنگی پڑ گئی،سری لنکن فاسٹ بولر لاسیتھ ملنگا کے خلاف ڈسپلنری انکوائری کےلیے قائم پینل نے چند گھنٹوں میں ہی فیصلہ کر دیا ۔

بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل پینل نے ملنگا کو گلٹی قرار دیا ، اور فاسٹ بولر کو چھ ماہ کےلیے کرکٹ سے دور کر دیاگیا ، ساتھ ہی انہیں ایک ون ڈے میچ کی آدھی فیس کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔

ملنگا 30 ٹیسٹ 194 ون ڈے اور 67 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکےہیں ۔