عید کے موقع پر شہر قائد میں بیشتر اے ٹی ایمز خراب یا بند رہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔
حکومتی ہدایات کے باوجود کراچی میں بیشتر ایم ٹی ایمز خراب یا بند ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ ٹھیک مشینیوں پر شہریوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
چوری جیسی واردات سے محفوظ رہنے کے لئے شہری نقد رقم کی بجائے اے ٹی ایم کارڈ ساتھ رکھتے ہیں مگر عید کے اس پرمسرت موقع پر شہر کے اکثر اے ٹی ایم مشینیں آؤٹ آف سروس ہونے سے شہریوں کو پریشانی کے ساتھ ٹھیک مشینوں پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔