LIVE

روم: گرمی کے ستائے جانوروں کیلئے آئس لولیز کی دعوت

ویب ڈیسک
June 28, 2017
 

روم کے چڑیا گھر میں گرمی کے ستائے جانوروں کے لئے آئس لولیز کی دعوت کا شاندار اہتمام کیا گیا۔

دنیا کے کئی ممالک میں گرمی کی لہر نے جہاں انسانوں کو ستانا شروع کردیا ہے وہیں جانور بھی اس سے کافی پریشان نظر آتے ہیں۔

روم کے چڑیا گھر میں گرمی کے ستائے جانوروں نے بھی گرمی سے بچنے کا انوکھے انداز اپنایا اور آئس لولی کھا کر خوب دعوت اڑائی۔

مزے سے آئس لولی کھانے والے ان جانوروں میں چیتا اور بھالو سمیت کئی جانور شامل تھے۔