LIVE

کراچی سبزی منڈی میں کیچڑ اور پانی جمع، کاروبار متاثر

ریاض اینڈی
June 29, 2017
 

کراچی کی سبزی منڈی میں بارش کے بعد کاروبار بری طرح متاثر ہوا اور منڈی کی سڑکوں پر کیچڑ اور پانی جمع ہوگیا۔

گزشتہ روز کی بارش نے کراچی سبزی منڈی کے ناقص انتظام کا پردہ فاش کردیا۔ سڑکوں پر کیچڑ اور پانی جمع ہونے کے باعث فضاء میں بدبو کا راج ہے۔

منڈی کے بیوپاریوں نے وزیربلدیات اور میئر کراچی کو منڈی کا دورہ کرنے اور صورتحال کے لئے اقدامات کرنے کے لئے کہا ہے۔

بیوپاریوں کے مطابق سبزی منڈی کو منتقل کرتے ہوئے سندھ حکومت نے تمام بنیادی سہولیات کی فراہم کی یقین دہانی کرائی تھی جو فراہم نہیں کی گئی۔