LIVE

روسی باڈی بلڈر کا 4200ٹن وزنی بحری جہاز کھینچنے کا عالمی ریکارڈ

ویب ڈیسک
June 29, 2017
 

طاقت اور مہارت کا حیرت انگیز مظاہرہ کرتے ہوئے روسی باڈی بلڈر نے4200ٹن وزنی بحری جہاز کھینچ کرعالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

جسم کو تندرست و توانا رکھنے کیلئے باڈی بلڈنگ تو کئی لوگ کرتے ہیں لیکن ان صاحب کا جسم تو شاید فولادی ہے جب ہی تو ایسا ہمت والا کام کر ڈالا ہے۔

روس سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر ایوان سیوکن نامی باڈی بلڈر نے 4200ٹن وزنی بحری جہاز کو مضبوط رسیوں کی مدد سے2 اعشاریہ 5میٹر تک کھینچ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

ریکارڈ قائم کرنے کے بعدایوان کا کہنا تھا کہ یہ کام مشکل ضرور تھا لیکن میں نے ہار بالکل نہیں مانی اور اسے زندگی کا ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایوان کئی بھاری مشینیں کھینچ کرعالمی ریکارڈ قائم کرچکا ہے۔