LIVE

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں دُگنا اضافہ

ویب ڈیسک
June 30, 2017
 

ملک کے انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ میں اضافے کی خاطر اسے سب سے بڑے ڈیٹا کیبل سے منسلک کردیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں گنجائش سے دوگنے سے زائد اضافہ ہوگیا ہے اور اس نے کام کا آغاز کردیا ہے۔

ملکی انٹرنیٹ کو نئی سب میرین کیبل اے اے ای ون(ایشیا، افریقہ یورپ)، سی می وی فور کیبل کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کی رفتار 1 اعشاریہ28 ٹیرا بائٹس ہے ۔

اس سے قبل انٹرنیٹ سی می وی فائیو کیبل کے ساتھ منسلک تھا جس کی رفتار1 اعشاریہ 24 ٹیرابائٹس تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کو چالیس ٹیرابائٹس فی سیکنڈ کیبل کے ساتھ جوڑا گیا ہے جس سے ملک میں انٹرنیٹ لاگت میں کمی اور اسپیڈ بہتر ہوگی جبکہ انٹرنیٹ سے ٹی وی دیکھنے کے رجحان میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔