LIVE

ویمن ورلڈ کپ:وقاریونس کی 30 اوورز کے کھیل کی تجویز

ویب ڈیسک
June 30, 2017
 

سابق کپتان وقار یونس نے ویمن ورلڈ کپ میں 50 کی بجائے 30 اوورز کے کھیل کی تجویز دے دی۔

ویمن ورلڈ کپ ان دنوں انگلینڈ میں جاری ہے جس کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس خوب مانیٹر کر رہے ہیں۔

وقار یونس نے آئی سی سی کو تجویز دی ہے کہ ویمن ورلڈ کپ کے میچز کو 30 اوورز پر مشتمل ہونا چاہیے ، اگر اس حوالے سے سوچا جائے تو کیسا رہے گا ؟

وقار یونس کا کہنا تھا کہ 50 اوورز کچھ ٹیموں کے لیے زیادہ محسوس ہوتے ہیں۔

انہوں نے اپنی تجویز کے بارے میں ٹینس کا بھی حوالہ دیا جس میں ٹینس میں مردوں کے مقابلے پانچ سیٹ پر مشتمل ہوتے ہیں جبکہ خواتین کا کھیل تین سیٹ پر مشتمل ہوتا ہے ۔