LIVE

پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی بحال

ویب ڈیسک
July 05, 2017
 

اسلام آباد اورپنجاب بھرمیں صنعتوں،پاور سیکٹر اور سی این جی اسٹیشنز کوایک دن کی بندش کے بعدگیس کی سپلائی بحال کر دی گئی۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کےبیان کے مطابق گزشتہ روزاینگرو ایل این جی ٹرمینل میں خرابی پیدا ہو گئی تھی ،جسےدور کر دیا گیاہے۔

ترجمان کے مطابق خرابی دور ہونے کے ساتھ ہی اسلام آبادسمیت پنجاب بھرمیں صنعتوں،پاور سیکٹر اور سی این جی اسٹیشنز کوآر ایل این جی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔