LIVE

کراچی: دماغ کھانے والا جرثومہ نگلیریا پھر سر اٹھانے لگا

ویب ڈیسک
July 06, 2017
 

کراچی میں دماغ کھاجانے والا جرثومہ نگلیریا پھر سر اٹھانے لگا، گلبرگ اور کے ڈی اے اسکیم کے پانی کے نمونوں میں جان لیوا جرثومہ نگلیریا پایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انہی علاقوں کے دو افراد کا گزشتہ دنوں نگلیریا سے انتقال ہوا تھا۔

انسداد نگلیریا کمیٹی کے مطابق ان علاقوں کے پانی میں آنتوں کی سوزش، جلدی امراض اور آنکھوں کی سوزش کے جراثیم بھی پائے گئے ۔

نگلیریا کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق گلبرگ اور کے ڈی اے اسکیم کے پانی میں کلورین نہیں اور سیوریج کا پانی بھی شامل ہے، ان علاقوں کا پانی پینے کے قابل ہی نہیں۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پانی کے ٹینکوں میں کلورین ڈالی جائے اور عوام پانی ابال کر استعمال کریں ۔