LIVE

کوئٹہ :ایک اورمریض میں کانگووائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک
July 07, 2017
 

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں داخل ایک اورمریض میں کانگووائرس کی تصدیق ہوگئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کانگو وائرس کےشکار مریض بسم اللہ خان کاتعلق افغانستان کےعلاقے ہلمندسےہے جسے علاج کےلئےدوروزقبل فاطمہ جناح اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔

نئےمریض میں کانگووائرس کی تصدیق ہونے کےبعد فاطمہ جناح اسپتال میں داخل کانگووائرس کےمریضوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

اس سےقبل کوئٹہ کی 9سالہ ایک بچی میں کانگووائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ لورالائی سے لائےگئے ایک مریض میں بھی کانگو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح اسپتال میں اس وقت کانگو وائرس کاایک مشتبہ مریض بھی داخل ہے۔