یوں تو آپ نے اکثر منچلوں کو قلابازی کھاتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جنوبی افریقی کے ایک نوجوان کی مہارت کی داد دینا پڑے گی جس نے ایک ہاتھ سے قلابازی کھانے کا شا ندار مظاہرہ کیا کرکے ریکارڈ بنا ڈالا۔
جنوبی افریقا کے ٹاؤن ٹمبیسا سے تعلق رکھنے والے زاما موفوکینگ نامی ماہر جمناسٹ نے مسلسل ایک ہاتھ سے 34بار قلابازیاں کچھ یوں کھائیں کہ وہاں موجود افراد بھی دنگ رہ گئے۔
زاما کے اس کارنامے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا۔