LIVE

جے آئی ٹی کی رپورٹ میں تفصیلی شواہد ہیں، بیرسٹر فروغ نسیم

ویب ڈیسک
July 11, 2017
 

ماہر قانون سینیٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں جو شواہد پیش کیے گئے ہیں وہ مفصل ہیں اور ان کے بعد وزیراعظم نواز شریف نااہلی سے نہیں بچ سکیں گے۔

میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کے مطابق شریف خاندان کے اعلان کردہ اثاثے اور ان کا طرز زندگی آپس میں مطابقت نہیں رکھتے۔

بیرسٹر فروغ نسیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو اس صورت حال میں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

ماہر قانون علی ظفر کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ کرپشن ثابت ہو گئی ہے اور اسی لیے جے آئی ٹی نے مقدمہ نیب کورٹ میں چلانے کی سفارش کر دی ہے۔