LIVE

بھارتی شہری کا پاکستانی ٹیم پر طنز، آئی سی سی کا کرارا جواب

ویب ڈیسک
July 12, 2017
 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بھارتی کرکٹ شائق کے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم پر طنز کا منہ توڑ جواب دے دیا۔

آئی سی سی کے ایک فیس بک پوسٹ پر ایک بھارتی شائق نے کمنٹ کیا کہ ‘پاکستانی ٹیم کو عالمی کپ میں دعوت دینا ختم کردیں کیوں کہ یہ اس کی مستحق نہیں۔’

اس کے جواب میں آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی تصویر پوسٹ کردی جس کے ساتھ کمنٹ تھا کہ ’کیا آپ کی مراد ان سے ہے؟’

آئی سی سی کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور پاکستانی کرکٹ شائقین نے اس کا بھرپور لطف اٹھایا۔

اس خبر کو فائل کرتے وقت تک تقریباً 10 ہزار افراد آئی سی سی کے جواب کو’لائک’ کرچکے تھے۔

خیال رہے کہ نوجوانوں پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں تجربہ کار بھارتی ٹیم کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 180 رنز سے شکست دی تھی۔