LIVE

ایک گھنٹے میں 2ہزار6سو 82 پُش اَپس کا ریکارڈ

ویب ڈیسک
July 12, 2017
 

یوں تو آپ نے کئی نوجوانوں کو پُش اَپس کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن طویل دورانیہ تک ہزاروں بار پُش اَپس کرنا اور عالمی ریکارڈ بنا لینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کارلٹن ولیمز نامی شخص کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے ایک گھنٹے کے دوران پچاس نہ سو بلکہ پورے 2 ہزار 6 سو 82 بار پُش اَپس لگانے کا شاندار مظاہرہ کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک گھنٹے کے دوران 2 ہزار 3 سو 92 بار پُش اَپس کا تھا۔