LIVE

سعودی گرلز اسکولوں میں فزیکل ایجوکیشن پروگرام کی منظوری

ویب ڈیسک
July 14, 2017
 

سعودی حکومت نے لڑکیوں کے اسکولوں میں فزیکل ایجوکیشن پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔

سعودی وزیر تعلیم احمد ال عیسیٰ نے اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کردیا ہے، فزیکل ایجوکیشن پروگرام کا آغاز نئے تعلیمی سال سے ہوگا۔

اس پروگرام کے تحت گرلز اسکول معیاری جم کے ساتھ مستند انسٹرکٹر رکھنے کے بھی پابند ہوں گے۔

یہ فیصلہ سعودی عرب کے وژن 2030ء اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہے۔