LIVE

سیف علی خان کی فلم ’کلاکندی‘ کا پہلا ٹیزر جاری

ویب ڈیسک
July 14, 2017
 

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور پٹودی خاندان کے چھوٹے نواب ۔ جی ہاں، بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم 'کلا کندی کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

اکشت ورماکی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ممبئی میں رہنے والے فرد کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جس میں سیف علی خان اپنے مداحوں کو مختلف روپ کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں دیپک ڈوبریال، وجے راز، کنال رائے کپور، سوبھیتا م اکشے اوبرائے ، ایشا تلوار اور دیگر شامل ہیں۔

روہت کھتر اور عاشی دعاکی پروڈیوس کردہ فلم’کلا کندی‘ رواں سال 8ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔