LIVE

پاناما کیس میں کسی ایک جج نے بھی خلاف فیصلہ دیا تو نواز شریف نااہل ہوجائیں گے، بابراعوان

ویب ڈیسک
July 17, 2017
 

تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ میں سے کسی ایک جج نے بھی وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیا تو نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ ہوجائے گا۔

 سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابراعوان کا کہنا تھا کہ نااہلی کی زد میں صرف گارڈ فادر ون نہیں بلکہ گارڈ فادر ٹو بھی ہے، اگر پاناما کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بنچ میں سے کسی ایک جج نے بھی نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا تو وہ نااہل ہوجائیں گے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور وکلا برادری عدالت کے ساتھ ہے جب کہ عدالت نے واضح کردیا ہے کہ صرف جے آئی ٹی رپورٹ پر بات ہوگی تاہم کیس میں جے آئی ٹی نہ پہلے فریق تھی اور نہ اب ہے۔

بابراعوان نے کہا کہ مسلم لیگ نون میں دو گروپ بن چکے ہیں، مریم گروپ نے نواز گروپ کو شکست دے دی ہے جس کی قیادت کیپٹن (ر) صفدر کر رہے ہیں جب کہ پرانے لوگ پیچھے کردیئے گئے ہیں۔