LIVE

فوٹوگرافی کا بین الاقوامی مقابلہ "مینڈک" نے جیت لیا

ویب ڈیسک
July 19, 2017
 

فوٹوگرافی کے بین الاقوامی مقابلے میں برطانوی خاتون کی جانب سے لی گئی پانی میں تیرتے مینڈک کی خوبصورت تصویر نے پہلا انعام جیت لیا۔

سوسائٹی آف انٹرنیشنل وائلڈ لائف فوٹوگرافی کی جانب سے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے 530 سے زائد فوٹوگرافروں نے حصہ لیا۔ 

برطانیہ، کینیڈا، پرتگال، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کے نامور فوٹوگرافرز بھی مقابلے کا حصہ تھے تاہم برطانوی خاتون فوٹو گرافر میشل ہاول کی تصویر کو سب سے بہترین تصویر قرار دیا گیا۔ 

میشل ہاول نے ارجنٹائن میں پائے جانے والے ایک رنگ برنگے مینڈک کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا جسے تیرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ میشل کی تصویر انتہائی پرکشش ہے جس نے مقابلے کے ججز کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

مقابلہ جیتنے والی برطانوی خاتون ریٹائرڈ پولیس افسر ہیں جنہوں نے پیشہ ورانہ عملی زندگی کو چھوڑنے کے بعد فوٹوگرافی کے شوق کو مکمل طور پر اپنا لیا ہے۔

مقابلے میں دوسرے نمبر پر کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون شیری ایمرسن رہیں جنہوں نے اپنی تصویر میں گرد و غبار کے بیچ غصے میں بپھرے ایک گینڈے کو دکھایا۔

مقابلے کا تیسرا انعام بھی برطانیہ سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر اسٹیورٹ واکر کو ملا جنہوں پھولوں سے رس چوستی ایک شہد کی مکھی کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

مقابلے کے آرگنائزر اور "سوسائٹی آپ انٹرنیشنل وائلڈ لائف فوٹوگرافی" کے سی ای او فل جونز کا کہنا ہے کہ مقابلہ جیتنے والی برطانوی خاتون نے پانی میں تیرتے مینڈک کی شاندار تصویر لی جس نے مقابلے کی تھیم کی عکاسی کی ہے۔

وائلڈ لائف فوٹو گرافی کی دیگر خوبصورت اور پرکشش قرار دی گئی تصاویر میں یہ بھی نمایاں ہیں: